خالی دل ، خالی صفحہ اور آنسو
ہم لکھاریوں اور ادیبوں کے ساتھ کبھی کبھی یہ معاملہ بھی ہوتا ہے کہ۔۔۔! ہم کچھ لکھنا چاہتے ہیں اور سوچتے ہیں کیا لکھیں ؟ مگر دل جو خیالات کی آماجگاہ ہے اور قرطاس جو ان کے نقل کرنے کی جگہ ہے دونوں خالی رہتے ہیں لیکن ایک چیز ہے جو اسوقت ان دونوں جگہوں کو پر کرتی ہے ، اور وہ ہے آنسو ، ہاں اسوقت ہمارا دل کسی تلخ لمحے کی زد میں ہوتا ہے اس لیے حبس اور گھٹن محسوس کرتے ہوئے بوجھل ہو جاتا ہے ، پھر آنسو ہمارے غم گسار اور غم خوار بن کر اس بوجھ کو ہلکا کرنے کی کوشش میں کبھی ہمارے گال پر اور کبھی ہمارے قرطاس پر ٹپکنے لگتے ہیں ، یہ آنسو اللہ کی رحمت ہیں ، تبھی تو دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔
✍️ #سید_لبید_غزنوی
2 اپریل 2021
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں