عزت کرو اور عزت کر واؤ
ایک شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو بے حد اہمیت دے، اسے
ایک قیمتی چیز کی طرح سنبھال سنبھال کر
رکھے،اسے بے توقیر نہ ہونے دے،نہ خود اولاد کے سامنے اس کی بے عزتی کرے اور نہ کسی
کو کرنے دے،یاد رکھے اس کی بیوی کی عزت اس کی اپنی عزت ہے اور بیوی کی بے عزتی اس
کی ذاتی بے عزتی ہے ، جس عورت کو اس کی اولاد کے سامنے مارا پیٹا جاتا ہے یا گالی
گلوچ کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہ اپنی
اولاد کی نظر میں بے توقیر اور بے وقار ہو جاتی ہے،پھر ایسی ماں کی اولاد سنبھالے
نہیں سنبھالی جاتی وہ ماں کو بھی ہاؤس میڈ
کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں، ایسے بچے آگے چل کر اپنی بیویوں کے لے بھی برے شوہر ثابت
ہوتے ہیں۔
سیّد لبید غزنوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں