اگر کسی
کے جانے سے آپ کا دل دکھا ہے تو اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جذبات اس کے
لیے سچے تھے۔ملاوٹ اس میں تھی آپ میں نہیں ۔کوئی بھی جدا ہونے کا درد سہنا پسند
نہیں کرتا ۔مگر حقیقت یہ کہ جو ساتھ چلنا شروع کر ے وہ ہمیشہ ہی آپ کے ساتھ چلتا
رہے۔مطلبی اور بناوٹی لوگ ’اپنا موڑ ‘ آنے پر مڑ جاتے ہیں اور مڑ کر بھی نہیں
دیکھتے کہ جسے چھوڑا ہے وہ کہاں پھنس گیا ہے ؟؟
کیسی تلخ بات ہے کوئی محسوس تو کرے انکی اذیت جو جہاں کوئی انہیں چھوڑ کر گیا ہو وہیں پڑے رہتے ہیں اس خواہش میں کہ شاید چھوڑنے والا پلٹ آئے ۔۔!پڑے رہنے سے بھی کوئی پلٹ کر آتاہے ؟ خود کو مطلبی اور بناوٹی لوگوں کی یاد سے باہر
نکالیں
باہر ایک بہترین زندگی آپکی منتظر ہے۔
سید لبید غزنوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں