آئیڈیل کون ہے ؟



"صنف نازک سے ان کے آئیڈیل کے بارے میں پوچھا جائے تو زیادہ تر کیئرنگ، لوونگ، گڈ لکنگ، ڈیشنگ، سمارٹ اینڈ گڈ جاب ہولڈرنگ وغیرہ بتاتی ہیں۔ لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سارا قصہ بہت بعد کا ہے' مرد کا اصل میں با ادب و
با اخلاق ہونا زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے؛ یہاں مجھے کشف مرتضی کا ایک ڈائیلاگ یاد آجاتا ہے جو وہ شادی کے بعد اپنے شوہر زارون سے کہتی ہے: "جب جب تم ادب و احترام سے تعظیماً میری ماں کے آگے جھکتے ہو تب تب میرے دل میں تمہاری عزت، محبت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے" حقیقی مرد بھی تو یہی ہوتے ہیں ناں۔۔۔! لڑائی جھگڑا دنگا فساد نہ کرنے والے اپنی زبان اور دل و دماغ پر قابو رکھنے والے، آپ کے والدین کے آگے ادب سے جھکنے والے۔۔! جی ہاں اپنے والدین کا احترام اور ان کے آگے تو سارے ہی جھکتے ہیں مگر میری نظر میں وہ مرد بہت نایاب ہیں جو اپنی شریک حیات کے والدین کے آگے بھی ادب سے جھکنا جانتے ہوں"۔ قرآن مجید میں" ولا تقلهما اف ولا تنهرهما... میں جہاں حقیقی والدین کے لیے حکم ہے وہاں مجازی والدین بھی شامل ہیں۔ یہ اعجاز قرآنی ہے، جز بول کر کل مراد لیا جاتا ہے۔
✍️ #سید_لبید_غزنوی 
4 اپریل 2021

تبصرے