خوشیاں آپ کے اپنے ہاتھ

آپکے دل کی طاقت ، آپکی خوشی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ، جسے کوئی چھین نہیں سکتا ، کوئی دشمن اسے مغلوب نہیں کرسکتا ، کوئی رشتہ دار اس پر قابو نہیں پا سکتا۔۔! قابو پانے والے رشتہ دار آپکو خوشی نہیں دے سکتے ، آپ ان کی اطاعت کیلئے پیدا نہیں کیے گئے ، آپ کی خوشیاں تلف کرکے وہ آپ کو مار نہیں سکتے ، پس یاد رکھیں کہ۔۔۔!
       اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهُ بِيَدِاللهِ

اطاعت صرف اللہ تعالی کی ہی بہترین ہے ، لوگوں کو ان کے مرتبے پر ہی اتاریں، ان کی اطاعت آپ کے اچھے حال کی ضامن نہیں ہے ، اگر کوئی تکلیف پہنچتی بھی ہے تو اللہ کے حکم سے ، لوگوں سے خائف ہونا چھوڑ دیں۔۔۔!
 ہر تکلیف میں وہی کارساز ، وہی مددگار ہے ، ہر آسانی میں اسی کا شکر ادا کرنا ہے۔
           
الحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات

کثیر شکر پر رحمت کے معاملات چلتے ہیں ، اللہ کا شکر ادا کریں اور اپنے گناہوں پر معافی مانگتے رہیں ، اللہ آپ کے گھر کو رحمتوں اور خوشیوں سے بھردے گا۔

"اللهم كُن معنا في كل خطوه بحياتنا فلا حول ولا قوه لي إلا بک
✍️ #سید_لبید_غزنوی
8 اپریل 2021

تبصرے